MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، بقیہ میچز اب کب ہوں گے؟

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز جاری رہے گی تاہم شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ون ڈے اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔

راولپنڈی میں ہی شیڈول سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.