MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم شہباز شریف کو نااہل کرنے کی درخواست لاہورہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

2 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

- Advertisement -

دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کر سکتا ہے؟۔عندلیب عباس کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے وقت دے دیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا وقت دیں؟ آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا جبکہ اس کی تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے، آپ کو معلوم ہی نہیں کہ کس قانون کے تحت وزیر اعظم یا وزرا ء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔عندلیب عباس کے وکیل اسد منظور بٹ نے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں، ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے انہیں ہدایت کی کہ بہتر ہے کہ آپ درخواست واپس لے کر دوبارہ دائر کریں، آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں۔جس کے بعد عدالت عالیہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں حاجی اللہ دینو […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کر دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.