MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قدوس بزنجو کی جنرل آصف غفور سے ملاقات، ہیلی کاپٹر سانحہ پر اظہار تعزیت

2 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ہیلی کاپٹر حادثے میں دیگر جاں بحق ہونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اہل بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحہ میں جانیں قربان کرنیوالوں کو ملک و قوم اور خاص طور سے بلوچستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ فوج اور ایف سی نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ہمیشہ غیر معمولی حالات اور قدرتی آفات میں بلوچستان کے عوام کی مدد کی ہے جس کی اہل بلوچستان دل سے قدر کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ کو بھرپور معاونت کی فراہمی ہر فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ہزارہ ٹاوٴن میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی […]

  2. […] (مسائل نیوز) کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا جہاں امدادی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.