MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازشریف کی واپسی، نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانے کا امکان

2 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسی سلسلے کی ایک کڑی نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے لیے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے گی جس سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی۔
مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون سازشی کے لیے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے قانونی محاذ پر بھرپور جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف کے خلاف کیسز پر بریفنگ دے گی۔

- Advertisement -

لیگل ٹیم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمات کس مرحلے میں ہیں اور نوازشریف کے خلاف کون کون سے کرپشن کے کیسز ہیں۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے 13 اگست کی شب ہونے والے جلسے میں بھی نوازشریف کی واپسی کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ستمبر میں بھگو ڑے نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں، اچھی طرح استقبال کروں گا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان بزدل آدمی ہے ،اس کو پیچھے سے بوٹ پڑا جوتا پڑا اس نے پوری مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک نیا پلان بنایا ،عمران خان کے خلاف کیسز کرو ،الیکشن کمیشن میں ریفرنس بنائو ،توشہ خانہ کا کیس فنڈنگ کا کیس کرو تاکہ اسے کسی طرح نا اہل کرو ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نوازشریف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی […]

  2. […] نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.