MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مدارس میں نئی نسل کو اسلام اور نظریہ پاکستان کی تربیت دی جاتی ہے، غفور حیدری

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق،سابق صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سارنگزئی، مولانا محمد مولانا عطا اللہ،مولانا مفتی نیاز محمد، مولانا اختر محمد، مولانا مفتی ظہور احمد ودیگر نے کلی کمالو مدرسہ محمودیہ کے سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس اور علما کرام کی خلاف سازشیں کرنے والے ہر دور میں ناکام ہو چکی ہے اہل مدارس کی خدمات سے انکار ناممکن ہے مدارس پاکستان کی سالمیت اور بقا کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی درپے ہیں 22کروڑ عوام نے تبدیلی کے دعویدار سابقہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف جو تحریک چلائی وہ تاریخ کے اوراق کا حصہ بن گیا،انہوں نے کہا کہ جن حالات سے پاکستان گزر رہا ہے اس حالات میں تمام سیاسی ومذہبی طاقتوں نے یکجہتی اور پاکستان کی سالمیت اور آئین پاکستان کی بقا کے لیے متحد ہو نا پڑ ے گا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مستحکم پاکستان اور سالمیت کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں دینی مدارس مساجد وعلما تحفظ کے لئے ہر میدان میں لڑینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کرام کے قربانیوں سے وجود میں آیا علما نے اس کو قرارداد مقاصد اور اسلامی دفعات پر مبنی متفقہ آئین دیاہے،انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی مدارس کااس ملک کی آبیاری میں اجلا کردار ہے اسلام اور پاکستان کی ترقی کے لئے مدارس دینیہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں مدارس دین اسلام کی نرسریاں ہیں یہ ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے ہیں دینی مدارس معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر رہے ہیں نئی نسل کو اسلام اور نظریہ پاکستان کی تربیت دی جاتی ہے دینی مدارس سراپا امن وسلامتی ہیں اس کا کردار ماضی میں بھی صاف ستھرا اور روشن تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، انہوں نے کہا کہ درحقیقت دینی مدارس ایک ایسا مشعل ہیں جس کی روشنی میں امن کا شہر قائم کیاجاسکتا ہے دینی مدارس لاکھوں خواتین اور بچیوں کو بھی مفت تعلیم دے کر ملک کی شرح خواندگی میں اضافہ کر رہے ہیں یہ مدارس ملک کی خدمت اور حفاظت اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں نیز پاکستان کی ہمہ قسم تعلیمی و رفاہی دینی خدمات جاری رکھنے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح چاق و چوبند رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کے محافظ نیز پرائیویٹ سیکٹر میں مفت دینی اور عصری تعلیم کی عظیم تحریک ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.