سریاب روڈ پر اربوں روپے کی لاگت سے کام تیزی سے جاری ہے سریاب روڈ کی توسیع ایک اہم نوعیت کا منصوبہ ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ (مسائل نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر اربوں روپے کی لاگت سے کام تیزی سے جاری ہے سریاب روڈ کی توسیع ایک اہم نوعیت کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف سریاب روڈ کے رہائشیوں کے مسائل حل ہونگے وہاں دوسری جانب ٹریفک کے دیرینہ مسائل بھی حل ہونا شروع جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ کے دورہ کے موقع کیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ سریاب روڈ کی توسیعی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور دکانداروں کے تحفظات کو بھی جلد از جلد دور کیا جائے گا سریاب روڈ کی تکمیل بروقت اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کیلئے بہتر سڑکوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انھوں نے آفیسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اپنائی جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں۔