MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غریب اور مفلوق الحال عوام کی علاج معالجہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرینگے،سعید احمد میروانی

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ(مسائل نیوز)۔شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کے تمام شعبہ جات آپریشن تھیٹر، سی سی یو، گائنی وارڈ، جنرل وارڈز ایمرجنسی، میڈیسن اسٹورز، ایڈمن بلاک، شعبہ الٹرا ساونڈ ایکسرے سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا اس دوران ان کے ہمراہ ہسپتال مینجمنٹ اور ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف بھی تھے اس کے علاوہ انہوں نے کانفرنس روم میں ڈاکٹروں اور مینجمنٹ کا تعارفی اجلاس بھی بھلایا اور مختلف امور زیر غور لائے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال ایک فلاحی ادارہ ہے اس میں غریب اور مفلوق الحال عوام کی علاج معالجہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرینگے ڈاکٹرز اور دیگر معاون عملے اور اسٹاف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے یہی انسانیت کی اصل معراج ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے امور کو ہم سب نے مل کر ایک ٹیم کی صورت میں چلانا ہے تاکہ ہسپتال کو مزید فعال بنا سکیں اور اس سے یہاں کے غریب عوام اور دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے دردمند مریضوں کو بہتر اور بروقت ریلیف مل سکیں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی قومی و اخلاقی فرائض میں شامل ہیں کہ ہم غریب مریضوں کی بروقت علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہ عہد اور عزم کرنا ہے کہ ہمیں غریب و نادار لوگوں کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنےکےلیئے تمام تر اقدامات اٹھائینگے اور صوبے کا رول ماڈل ہسپتال بنائینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.