MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کی چین سے سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے کی درخواست

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چین سے سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے کی درخواست کر دی۔وزیراعظم نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر تک یہ پیغام پہنچا دیں ، کراچی سرکلر ریلوے پر دوبارہ غور کریں،یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چار سال جس منصوبے پر موت کی کیفیت طاری تھی اس کا 4 دن میں افتتاح کیا، اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔ سابق حکمرانوں کو اگر عوام کا احساس ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے تاخیر کا شکار نہ ہوتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم تو ہیلی کاپٹر پر 55 روپے فی کلومیٹر پر آتے جاتے تھے اور وزراء کے پاس بلٹ پروف اور آرام دہ گاڑیاں تھیں۔

انہیں اس بات سے کیا غرض ہونا تھی کہ غریبوں نے اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا ہے، ماں باپ کو اسپتال لے کرجانا ہے یا محنت مزدوری کے لیے جانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ توہوتی ہو گی لیکن عوام کی گھبراہٹ اب ختم ہو گئی ہے، اب ہم ساری جماعتیں رات دن محنت اور لگن سے عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔
اگر سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوتی ہے تو ہو لیکن میں اسی رفتار سے کام کروں گا جس کا میں عادی ہوں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے پر ترکی اور چین کے شکرگزار ہیں، یہ تحفہ اسلام آباد کے باسیوں کو 2017ء میں نوازشریف نے دیا، اس منصوبے کو 2018ء میں آپریشنل ہونا تھا مگر بدقسمتی سے حکومت تبدیل ہونے پر یہ منصوبہ اور اس جیسے تمام منصوبے کھٹائی کا شکار ہوئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب منصوبے کےلیے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 15 بسیں ادھار لی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.