MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف

1 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

- Advertisement -

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن اسکور نہ کر سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے 155 رنز کا ہدف دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.