MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا ،شیخ رشید

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑےگا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لےگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.