MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا‘محمد رضوان ، شاہین آفریدی

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جو بھی امیر ہوگا اسے فالو کرنا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تنقید کرنے والے کس طرح کی کپتانی چاہتے ہیں مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔بابر اعظم کی کپتانی کے نتائج سب کے سامنے ہیں، وہ بڑا کھلاڑی اور بڑے دل والا انسان ہے۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی دوستی پر بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اگر ٹیم میں محبت اور دوستی نہ ہو تو پھر وہ ٹیم تو نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی بابر اعظم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.