عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ
لاہو ر(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی اور حوصلے و جرات مندی کو سراہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے شیخ رشید آج (ہفتہ ) زمان پارک لاہور پہنچیں گے۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار شیخ رشید کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
[…] آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلی جنس کی […]