MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی حملے کے بعد پی ایس ایل میچز سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

1 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے ٹورنامنٹ کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔

- Advertisement -

ہفتے کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونیوالا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔ جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس کے واقعہ کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے ۔ دو فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سیکورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سیکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلئے فنڈز اور دیگر معاملات پر جائزے کیلئے آج دوپہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.