MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز، شہباز شریف اور بلاول کی سیاست ختم ہو چکی ہے، فواد چوہدری

0 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنڈدادن خان (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں پر ان کے گھر والے بھی اعتبار نہیں کرتے تو قوم کیسے کرے،اگر سیاست کرنی ہے تو پاکستان کے لوگوں کے پیسے واپس کرو،اپوزیشن سے لانگ مارچ تو دور واک بھی نہیں ہو گی، نواز شریف، شہباز شریف اور بلاول کی سیاست ختم ہو چکی ہے، 2023ءکے انتخاب میں ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم منتخب ہوں گے۔جمعہ کو یہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے جلسوں سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو جائیں گی،

- Advertisement -

آج اپوزیشن کو پتہ چلے گا کہ جم غفیر کیا ہوتا ہے، آج منڈی بہاﺅالدین میں وزیراعظم کے استقبال کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونا تھی لیکن انہوں نے یہ بہانہ کیا کہ ہمیں جو چالان ملا ہے اس کی سیاہی پڑھی نہیں جا رہی، انہیں پڑھانے کے لئے استاد کی ضرورت ہے، اس طرح کے بہانے کر کے یہ بچ نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی، مسرور احسن اور منظور پاپڑ والا کے اکاﺅنٹوں میں اربوں روپے آئے اور ان کے اکاﺅنٹوں میں منتقل ہوئے، انہیں بتانا ہو گا کہ یہ رقوم انہیں کیسے منتقل ہوئیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم روا رکھا ہے، اگر اس ظلم کی طرف کسی نے توجہ دلائی ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اور زرداری کی الگ الگ جماعتیں ہیں، ایک لبرل اور دوسری مذہبی جماعت ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.