MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے

2 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے تاہم محمود خان نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی۔خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے حوالے […]

  2. […] (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.