MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

2 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/کوئٹہ(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مغربی ہوائیں 18 جنوری کو شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت اور چمن میں بادل برسیں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ 21 جنوری کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جہاں بارش کیساتھ برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو مزید سخت سردی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے، اس دوران شہر قائد کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں رہے گا۔ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہے گی، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، تمام مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچا دی گئی۔صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور برفباری کے باعث طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں۔

متوقع بارش اور برفباری کے موقع پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پاک فوج، محکمہ صحت، موٹر وے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ آن بورڈ ہے۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے بتایا کہ متوقع بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشینری اور ریسکیو عملہ موجود ہے، شاہراہوں کی ممکنہ بندش اور ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے زیارت کے تمام سرکاری ریسٹ ہاسز کو خالی کرانے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تمام تر انتظامات مکمل اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطا اللہ مینگل نے کہا کہ کان مہترزئی میں پی ڈی ایم اے ویلیج فعال اور گرم ملبوسات پہنچا دیئے گئے ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم فعال اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہیں، شہری آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، چمن شہر اور مضافات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے […]

  2. […] (مسائل نیوز)شمالی بلوچستان میں سخت سردی کا راج منگل کو بھی جاری رہا ،زیارت میں درجہ حرارت منفی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.