MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں،نور محمد دمڑ

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر جعفر ایکسپریس پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیںہمیں مل کر ہر صورت دہشتگردوں کو شکست دینا ہوگی اس طرح کی واقعات ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کےلئے عوام اور حکومت ،

فورسز کے عزم اور حوصلہ کو متزلزل نہیں کر سکتے صوبائی حکومت صوبے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی ناسور کے خاتمے کےلئے پوری قوت سے انکے خلاف بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے انہوں نے ٹرین پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے

- Advertisement -

دریں اثناءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا سبی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکارکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے سبی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکارکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

کہا کہ وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید سکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.