MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے لوگ مخلص ہیں، صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں، شاہد آفریدی

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،صوبے کیلئے موبائل ہیلتھ ہسپتال انتہائی ضروری ہیں، مزید یونٹ لائیں گے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس کے منصوبے کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹ کی حکومت بلوچستان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خاطب کرتے ہوئے کیا۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے مجھے خاص محبت ہے ، یہاں کے لوگ مخلص ہیں ، میں نے اپنے لئے ان کے دلوں میں محبت محسوس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کا ہم پر حق ہے حکومتیں آتی اور جاتی رہیں گی کون آرہا ہے اور کون جارہا ہے اگر ہم اس میں لگے رہے تو کام نہیں کر پائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کاسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، موبائل ہیلتھ اسپتال کا مقصد بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں تک صحت کی سہولیات پہنچانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.