غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہے اور علاقے میں سارا دن بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہیں،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز ) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہے اور علاقے میں سارا دن بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہیں، بجلی صبح 12 بجے سے رات 12 بجے تک غائب رہتا ہیں، منتخب عوامی نمائندے بھی عوام مسائل حل کرنے سے گریزاں، موسم گرما کے ساتھ اب موسم سرما میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ڈرامہ شروع کردیا گیا ہے، جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلوں صارفین سمیت کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر، متعلقہ ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسب معمول موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس بندش کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گیس مسائل کے حل کے حوالے سے ،ایس ایس جی سی حکام اور حکومت سنجیدہ نہیں ہر احتجاج میں وعدہ کرکے غائب ہوجاتے ہیں اور واپڈا حکام کی بھی یہی صورتحال ہے، انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ہزارہ ٹاؤن اور گردنواح میں سارا دن بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری اور بجلی سے منسلک روزگار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ منتخب عوامی نمائندے ٹف ٹائلنگ میں مصروف ہیں اور منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے متعلقہ ادارے بھی عوامی شکایات سننے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز عوام آئے روز اپنے بنیادی سہولیات کیلئے سراپا احتجاج نظر آتے ہیں، مگر منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی اور صاحب اقتدار عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کیجانب سے بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو سمیت کاروباری طبقے کو بھی عذاب میں مبتلا کردیا ہیں۔ انہوں نے چیف کیسکو اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سارا بجلی کی بندش کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔