MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کاکرکٹ کی ترویج میں کردار اہم ہو گا : خالد الزرونی

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 ٹورنامنٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ میں 6 ٹیمیں شامل ہیں اور اس کے 34 میچ امارات میں آئندہ برس جنوری ، فروری میں کھیلے جائیں گے اس ٹورنامنٹ میں آندرے رسل، شمرون ہیٹمائر، معین علی جیسے 84 انٹرنیشنل اسٹارز کھیلیں گے جبکہ 24 مقامی کرکٹرز ٹورمنٹ میں شامل چھ ٹیموں کا حصہ ہوں گے یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے تین مقامات شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہاکہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کرکٹ کی ترویج کے کے اہم کردار ادا کرئے گی اورہمیں ڈی پی ورلڈ کی شمولیت پر خوشی ہے کیونکہ ڈی پی ورلڈ دبئی میں واقع ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی معیار کے میدانوں میں منعقد کیا جائے گاجو ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ڈی پی ورلڈسی ای او ڈی پی ورلڈاور منیجنگ ڈائریکٹر جافزا عبداللہ بن دمیتھننے کہا، ‘ڈی پی ورلڈ کو یو اے ای ٹی 20 لیگ کا اشتراک خوش آئند ہے ۔ ڈی پی ورلڈ اور انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی پر امید ہے شایقین کرکٹ ہماری لیگ سے لطف اندوز ہوں ہو اوریہ لیگ خطے میں کرکٹ کی ترویج و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرئے گی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی آئی سی سی سے منظور شدہ لیگ ہے۔ افتتاحی ایڈیشن کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب جس میں بھارتی گلوکار بادشاہ اور مشہور گلوکار جیسن ڈیرولو پرفارمنس سے ہو گا جس کے بعد دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈز کے درمیان لیگ کا پہلا میچ تیرہ جنوری کودبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا او لیگ کا فائنل بارہ فروری اسی کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] عرب امارات میں آئندہ برس تیرہ جنوری سے آغاز کرنے والی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے کمنٹری پینل کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.