MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی ہو گئے

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی ہو گئے،گذشتہ روز صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک احجاجاَ کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حسنین بہادر دریشک کی گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔صوبائی وزیر احجاجاَ کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔
کابینہ اجلاس کے دوران ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ڈسپلن کے ساتھ کابینہ کا اجلاس بلاؤں گا۔سردار حسنین بہادر نے اس کے باجود گفتگو جاری رکھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر برا منا گئے۔دوسری جانب آج چئیرمین پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
سنیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ اجلاس میں ہو گا،فیصلہ یہ ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن مہم کر رہی ہے،دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے۔ میری رائے ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑ دی جائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ جلد انتخابات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.