MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹوئٹر نے کئی صحافیوں کے اکائونٹس معطل کردئیے

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نیخبر رساں اداروں کے کئی صحافیوں کے اکانٹس معطل کردئیے۔امریکی میڈیا کے مطابق سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے بھی کئی صحافیوں کے اکائونٹس معطل کیے گئے ۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے صحافیوں کے اکانٹس کو معطلی کرنے کی وضاحت نہیں کی ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پابندیوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ تمام صحافیوں کے اکانٹس بحال کردیے جائیں گے۔دوسری جانب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ایک ٹوئٹر اکانٹ معطل کیا گیا تھا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.