MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زیتون کی کاشت کیلئے صوبے بھر میں چھ لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں،اسد اللہ بلوچ

0 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی(میاں عمیر بشیر) صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ مرکزی حکو مت سے میری پر زور اپیل ہے کہ بلو چستان کے زمینداروں کے لیے50 ارب روپے کابلاسودقرض فراہم کرے بلوچستان میں خشک سالی کی وجہ زرعی نظام تباہ ہے صوبے کی اکثر ابادی اور پیداوار کا دارومدار زراعت و زرعی اجناس کی پیداوار سے وابستہ ہے اور اس سے منسلک کاشتکار اور زمینداروں کی معاونت کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے لورالا ئی ڈائریکٹر زرعی ریسرچ میں زیتون پلانٹیشن مشن کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوے کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر، ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ انعام الحق، ایم ایم ڈی خیر محمد کاکڑ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عیتق الرحمن شاہو انی، ڈائریکٹر زراعت عبدالمتین اچکزئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے اصغر اوتمانخیل، اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندو ں نے بھی خطا ب کیا۔ صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت و پیداواری شعبے کی ترقی کو اولین فوقیت حاصل ہے جبکہ صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقدامات کو تقویت دینے کی ضرورت ہے ہم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے دشمن کو ہر میدان میں مات دی جاسکتی ہے بلکہ ترقی کے منازل طے کرکے اپنے ملک اور صوبے کو ترقی یافتہ ممالک ومعاشرے کی صف میں شامل کرسکتے ہیں آج دنیا نے تعلیم کے ذریعے وہ بلندیاں چھو لئے جس کیلئے انسانی ذہن حیران ہے اور یہ سب کچھ تعلیم ہی کے بدولت ہے خدارا زمینداروں کو چا ئیے کہ وہ زمینداری کے سا تھ ساتھ اپنے بچو ں کی تعلیم کی طرف بھی تو جہ د یں تا کہ ہمارا صوبہ تر قی کرے صوبے کی اکثر ابادی اور پیداوار کا دارومدار زراعت و زرعی اجناس کی پیداوار سے وابستہ ہے اور اس سے منسلک کاشتکار اور زمینداروں کی معاونت کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.