MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان،سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، صحت کا شعبہ مفلوج ہو کر رہ گیا

0 397

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث صحت کا شعبہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال اور اوپی ڈیز و ان ڈور سروسز کے بائیکاٹ کے باعث علاج اور طبی معائنہ کے لیے آنے والے مریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے۔

- Advertisement -

ہڑتال کےساتھ ساتھ ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں تالا بندی کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے، اس صورتحال میں اسپتالوں کا رخ کرنےوالے غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ مسلسل ہڑتال اور طبی سروسز نہ ملنے سے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب متعلقہ حکام اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کے حوالے سے اقدامات کے بجائے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں میں اپنے مطالبات کے حق میں 19 روز سے احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنڈیمن اوربی ایم سی اسپتال میں مختلف وارڈ بھی احتجاجاً بند کر دیے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.