نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر خان مگسی نے ضلع جھل مگسی کی سیاست میں امن و برداشت کا روشن باب کھولہ ہے،افضل خان مگسی
کوئٹہ (مسائل نیوز) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء میر محمد افضل خان مگسی نے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر خان مگسی نے ضلع جھل مگسی کی سیاست میں امن و برداشت کا روشن باب کھولہ ہے
نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر خان مگسی نے ضلع بھر کے غریب عوام کو اعلیٰ جمہوری روایات سے روشناس کیا ہے اور عوام میں پر امن سیاسی جہدوجہد کے زریعے ترقی و خوشحالی کے حصول کا جذبہ پیدا کیا ہے
میری ضلع جھل مگسی کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر خان مگسی کی قیادت میں متحد ہو کر روشن مستقبل کا ضامن بنیں