MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وقت کی گھڑی

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عبد الغنی شہزاد

- Advertisement -

وقت کی گھڑی بے رحم ہوتی ہے، مشہور ہے کہ وقت وقت کو سلام ہے، پورے ملک کے سیاست دانوں کو چور چور کہنے والے کا برا وقت پیچھا کررہا ہے ، وہ اپنے خوفناک انجام سے کھیلتے ہوئے شکست کو دیکھ رہے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گھڑی بے رحم ثابت ہونے جارہی ہے، سیانے کہتے ہیں کہ ہر وقت اپنی اوقات میں رہا کرو ! توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے نے بالآخر حقیقت کا روپ دھار لیا، دیگر معاملات کی طرح اس سنگین نوعیت کے بدنام معاملے کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کوئی اور ٹچ دینے میں بھی ناکام نظر آرہی ہے، واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے، اس پر عمران خان نے جلسوں میں مختلف ردعمل دے کر مخالفین کو جواب دینے کی کوشش کرتے تھے، پہلے انکار کیا بعد میں کہا کہ ان پیسوں پر روڈ تعمیر کی، اور پھر کہا کہ پچاس فیصد رقم خزانے میں جمع کرائی ،لیکن کل اصل خریدار نے میڈیا پر آکر اس معاملےکو
واضح کیا ،جوآج سوشل میڈیا میں ٹاپ
رہا،خیال رہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔عمران خان کو سعودیہ سے ملی گھڑی، انگوٹھی، کف لنکس ، قلم کے تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں وہ تحائف
دکھادئے،عمرفاروق نے شاہزیب خانزادہ کو بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔ عمران خان کو سعودیہ سے ملی گھڑی، انگوٹھی، کف لنکس ، قلم کی
تفصیل بتاتے ہوئےکہا کہ ان تحفوں کی اصل مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز یعنی 2019 کے ڈالر ریٹس کے حساب سے ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔
عمران خان کو ملنے والی گھڑی، کف لنکس، انگوٹھی اور قلم میں کتنے ہیرے جڑے تھے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں نے وزیر اعظم پاکستان اور صدر مملکت سمیت وفاقی وزیروں کو دوست ممالک کی جانب سے ملنے والے تحائف کی نیلامی کی تفصیلات کو ‘قومی مفاد’ سے متعلق حساس معلومات قرار دے کر کے یہ معلومات جاری کرنے سے انکار کردیا تھا کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سربراہان مملکت اور دیگر وزرا کو ملنے والے 170 سے زائد تحائف کو بولی کے تحت نیلام کیا گیا تھا اور ان تحائف میں رولیکس گھڑیاں، سونے کے زیورات، مختلف ڈیکوریشن پیسز، سوینیرز، ہیرے جڑے قلم، کراکری اور قالین وغیرہ شامل ہیں۔ جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ کے خلاف عمران خان نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تو اس کا شاہزیب خانزادہ نے بھی جواب میں مزید سوالات اٹھاکر ملکی اور بین الاقوامی عدالت میں مقابلہ کا چیلنج دیا ہے۔ اخلاقی طور پر عمران خان کی پوزیشن کافی کمزور ثابت ہوئی ہے ، دراصل ہماری روایات کے مطابق تحفے کی قیمت لگانا ہی باعث شرمندگی ہے، اور فرح گوگی کے ذریعے دبئی کے بازار میں سستے
دام بیچ کر ملک وقوم کو بے عزتی کے سوا کیا ملا۔ اس حوالے سے ایک واقعہ یاد آیا ،پچھلے سال نصیر آباد میں ایک تقریب کے دوران میزبانوں نے بڑوں کو پگڑیاں اور چھوٹوں کو سندھی ٹوپیاں پہنائیں جےیوائی کے صوبائی کابینہ میں شامل ایک دوست کو مذاق میں کہا کہ اس ٹوپی کی کیا قیمت ہوگی ۔،؟ وہ سچ مچ برا مان گئے اور کہنے لگے کہ تحفے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، اور نہ یہ کسی اور کو دے سکتا۔ ۔۔ فرق کیجئے گا ….. یہاں ہماری سندھی ٹوپی ولی عہد شہزادہ سلمان کے ہیرے و جواہرات سے بھاری ثابت ہوئی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.