MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر حب کے عوام کو سستا آٹا ریلیف پیکیج کی فراہمی

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کے لئے سستا آٹا اور ریلیف پیکیج کے ساتھ حب عوام کیلئے بھی دستیاب۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر وزیرخوراک زمرک اچکزئی نے صوبہ بلوچستان بھر کی طرح حب شہر کے عوام کے لئے سستا آٹا ریلیف پیکیج حب فلور ملز کے تعاون سے حب کے عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، 20کلو کا آٹے کا تھیلا خصوصی رعایت کے ساتھ 1470روپے میں عوام کیلئے دستیاب ہے، حب شہر کے سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو حقیقی معنوں میں عوامی نمائندے ہیں اس مہنگائی کے دور میں بھی انہوں نے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا اور انہوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر خوراک زمرک اچکزئی کا بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حب کے عوام کے لئے ریلیف پیکیج دے کر عوام کی مشکلیں آسان کردی اور اس عوام دوست احسن اقدام کو ہم سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.