MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے خود نہیں معلوم کیسے وزیراعلیٰ بنا کر بٹھا دیا، چودھری پرویز الہٰی

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلامآباد (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہےکہ مجھے خود نہیں معلوم کیسے وزیراعلیٰ بنا کر بٹھا دیا ہے، زِگ زیگ سے وزیراعلیٰ بنا تو وہیں سے کام شروع کیے جہاں سے روکےگئے تھے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نےکہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسمبلی کے اندر تک گھس آئی، جو ہوا وہ ایک بدنما داغ ہے، ہمیشہ اسمبلی کے اندر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ پرویز الہیٰ نےکہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے بدمعاشی کی، آسیہ بی بی پر تشدد کیا جس سے ان کی حالت نازک ہوئی، جن لوگوں نے اسمبلی پرحملہ کیا وہ تاریخ پر بدنما داغ ہے جو ہمیشہ رہےگا، ن لیگ والے دو تین سال بعد آجاتے ہیں تو تباہی مچاتے ہیں، قیام پاکستان کے وقت جو کٹی ٹرین آئی تھی اسی طرح ن لیگ کی ٹرین تباہی مچاتی آتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو ایف آئی اے میں پیش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.