MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

2 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کر لی گئی،عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج راجہ آصف محمود نے سماعت کی عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی،عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی دائرہ اختیارکا معاملہ کلیئر ہونے تک عبوری جمانت دیتے ہیں۔
قبل ازیں عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔
عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ ۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ نے منوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی، دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے دیتی ہے۔
اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کو عبوری ضمانت اسپیشل سینٹرل کورٹ دے سکتی ہے، اگر دائرہ اختیار کا کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ ٹرائل کے دوران ہو گا۔ جس کے جواب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ پیر تک یہ درخواست زیر التوا رکھ لیتے ہیں، تب تک دائرہ اختیار کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اگر دائرہ اختیار کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو یہ عدالت اس کو حل کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 […]

  2. […] (مسائل نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.