یہ سیاست ہے کوئی لڈو کا کھیل نہیں سیاست میں دو جمع دس چار نہیں ہوتا،وسیم شہزاد
اسلام آباد (مسائل نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ سیاست ہے کوئی لُڈو کا کھیل نہیں۔سیاست میں میسج ہوتا ہے۔دو جمع دس چار نہیں ہوتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دیگر سب جماعتوں کو اقتدار کے باوجود شکست دی،اسمبلی نہ جانے کے اعلان کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ کھلم کھلا دھاندلی کی وجہ سے دو سیٹیں ہارے،ملتان کی شکست کے محرکات کو دیکھ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ان کا ووٹر بابر نہیں نکلا انکے بیانیے کو بدترین شکست ہوئی۔
دوسری جانب ملتان کے ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ردعمل میں کہا کہ ملتان کے عظیم شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 13 جماعتی گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔
- Advertisement -
مہربانو قریشی نے دلیری سے مقابلہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ انشاء الله ہم آنے والے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے جیت تحریکِ انصاف کے نام کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سب کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔
یہ جیت تحریکِ انصاف کی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی ہے۔ قبل ازیں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوگئی۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوئی، پیپلزپارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔مسلم لیگ ن، جے یوآئی ف، ایم کیوایم اور اے این پی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی۔پنجاب کی تین نشستوں میں بھی 2 پر پی ٹی آئی اور ن لیگ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔