MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خضدار: بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاجی پلان کا اعلان , ڈی آر اے سمیت مطالبات منوانے کیلئے مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی

گرینڈ الائنس خضدار کی پریس کانفرنس، چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل نہ ہونے پر 30-31 دسمبر کو لاک ڈاؤن

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کے ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، خضدار میں سیاہ جھنڈے، ریلیاں اور ہڑتال کا اعلان

خضدار گرینڈ الائنس کا حکومت کو الٹی میٹم، وفاقی طرز پر ڈی آر اے دیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہیگا

ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے خضدار میں گرینڈ الائنس کی قیادت کا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

خضدار (مسائل نیوز) بلوچستان گرینڈ الائنس کی ضلعی قیادت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔ خضدار پریس کلب میں منعقدہ مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد اسلم نوتانی، جنرل سیکرٹری عبدالرشید غلامانی، ایڈیشنل سیکریٹری ہدایت اللہ محمد حسنی، جونیئر وائس چیئرمین نذیر احمد چنال، منیر احمد زہری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی کال پر ضلع خضدار میں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ احتجاج کا پہلا مرحلہ پریس کانفرنس کے ذریعے مطالبات پیش کرنا ہے۔ اس کے بعد 15 اور 16 دسمبر 2025 کو ضلع بھر کے سرکاری دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے، بینرز آویزاں کیئے جائیں گے اور تمام سرکاری ملازمین بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔ 17 دسمبر کو احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ 29 دسمبر کو پورے ضلع میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی۔ آخر میں 30 اور 31 دسمبر 2025 کو صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح خضدار میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج جائز مطالبات منوانے کے لیئے ہے۔ گرینڈ الائنس نے شروع سے جمہوری طریقوں سے احتجاج کیا، مگر حکومت نے پہلے قیادت کو جیل بھیجا اور پھر مذاکرات کے بہانے دھوکہ دیا۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ ڈی آر اے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس وفاقی ملازمین کی طرح بلوچستان کے ملازمین کو بھی دیا جائے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے باقی مطالبات من و عن منظور کیئے جائیں، ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔پریس کانفرنس میں گرینڈ الائنس سے منسلک تمام ملازمین تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور احتجاجی نعرے بازی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.