MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب سے معاشی نقصانات،وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف اہداف پر نظر ثانی کا فیصلہ

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سیلاب سے معاشی نقصانات،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف اہداف پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔آئی ایم ایف کی رپورٹ 9 ویں اقتصادی جائزے میں پیش کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آئی ایم ایف کی خصوصی رپورٹ 6 نکات پر مبنی ہو گی۔نومبر کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
9 ویں اقتصادی جائزہ میں آئی ایم ایف سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔آئی ایم ایف وفد سیلاب متاثرین کے مسائل سے متعلق ڈیٹا مرتب کرے گا،ماہرین سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں سیلاب کی شدت اور تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف سے مزید پالیسی تعاون کی درخواست کی جبکہ وزیر وزیر خزانہ نے درپیش چیلنجوں کے باوجود آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے اعلٰی سطح اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے تباہ کن سیلابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے واقعات سمیت علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور فنڈ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر خزانہ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اوردرپیش چیلنجز کے باوجود فنڈ زکے پروگرام کو مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ نے انسانی تباہی اور ملک کو ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیلاب سے تباہی کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے مزید پالیسی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے ممالک کی مدد کے لیے آئی ایم ایف کے نئے شعبوں ٹرسٹ سسٹین ایبلیٹی اورریزیلینس اور ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت فوڈ شاک ونڈو کاخیرمقدم کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.