این اے 237 ملیر نے 2018 کا بدلہ لیا،کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا
کراچی (مسائل نیوز)ملیر نے 2018کا بدلہ لے لیا ، کراچی کے لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں، کراچی کے عوام نے عمران خان کے بیان کو ردکردیا، این 239 میں بھی عمران خان کو کم ووٹ ملے ، پی پی رہنما عبدالحکیم بلوچ ۔ تفصیلات کے مطابق این اے237 کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کا کہانا ہےکہ این اے 237 ملیر نے 2018 کا بدلہ لیا،کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔
ملیر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں، کراچی کے عوام نے عمران خان کے بیان کو ردکردیا، این 239 میں بھی عمران خان کو کم ووٹ ملے اور ٹرن آؤٹ کم رہا، عمران خان کو اپنا بیانیہ تبدیل کرنا چاہیے۔عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میری پیدائش ہے، میں حلقےکے لیےکام کروں گا، میری اولین خواہش ہوگی کہ گرین بیلٹ کو بچائیں، اعتماد کرنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قدیمی گوٹھوں کو لیز دلوانا اولین ترجیح ہے، قبرستانوں کے لیےکراچی میں زمین نہیں بچی، کوشش ہوگی نئے قبرستانوں کے لیے زمین مختص کراؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے شاید بھگدڑ میں گر کر زخمی ہوئے، تحریک انصاف کے ایم پی اے کا تشددکا الزام سفید جھوٹ ہے۔ این اے 237 ملیر نے 2018 کا بدلہ لیا،کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا۔