MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبرپختونخوا پولیس کا سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو ز شیئرکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

0 131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (مسائل نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر نازیبا اور فحش ویڈیوزشیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے اور ا ب تک 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیاہے جن کی اپنے کیئے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مسعود احمد نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جن میں بتایا گیا کہ کچھ خواتین اور ایسے لوگ ہیں جو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس پر نازیبا مواد شائع کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں کارروائیاں کی گئیں ہیں، اس طرح کے مواد سے معاشرے میں غلط پیغام جاتاہے ، میں عوام سے درخواست کرتاہوں کہ وہ ہمیں ایسا مواد شیئر کرنے والوں کی مزید تفصیلات فراہم کریں، ہم ان کے خلاف اور بھی کارروائیاں کریں، اس طرح کی فحاشی ہمارے صوبے اور معاشرے میں نہ پھیلے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.