MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشننز فراہمی کی اجازت ،20ہزار روپے سکیورٹی فیس مقرر

0 108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشننز فراہمی کی اجازت دیدی، کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے مراسلہ جاری کردیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گھریلو آر ایل این جی کنکشن کی سکیورٹی فیس 20ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،10مرلہ تک گھروں پر 1500روپے سروس چارجز لاگو ہوں گے،10مرلہ سے بڑے گھروں پر3ہزار روپے سروس چارجز لاگو ہوں گے،10گھر کے کنکشن کی مجموعی فیس21ہزار500روپے ہوگی،10مرلہ سے بڑے گھر کی کنکشن فیس 23ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آر ایل این جی کے گھر یلو کنکشن کیلئے نئی درخواست دینا ہوگی،گھریلو گیس کنکشن آر ایل این جی ٹیرف پر لگایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.