MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.17 ارب ڈالرز پاکستان کوکب منتقل کیے جائینگے؟بڑی خبر آگئی

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دی جائیگی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کے لیے اظہار آمادگی کے مسودے کا شق وارجائزہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے کر وزارت خزانہ سے رابطے میں ہے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف آج ہی اس مسودے کی کاپی پاکستان کو بھجوائیگا جس کے بعد وزیرخزانہ اور قائم مقام گورنر حتمی مسودے پر دستخط کرکیآج ہی اسے واپس بھجوائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دیگا، منظوری کے بعد اگست میں ایک عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.