MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لسانی بنیادوں پر پشتونوں اور سندھیوں کو لڑایا جارہا ہے، ایاز جوگیزئی

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پشتون قومی جرگے کے سربراہ محمدایاز خان جوگیزئی نے کہاہے کہ 75سالوں میں پشتونوں نے پاکستان کیلئے سخت سے سخت حالات میں قربانیاں دی ہیں لیکن بدلے میں پسماندگی اور وسائل کی لوٹ ملاہے اورہمارے بچے رزق کی تلاش میں عرب کے گرم ریگستانوں،سندھ کی تپتی دھوپ اور پنجاب میں پولیس کے ڈنڈے کے نیچے رزق کمانے کیلئے سرگرداں ہیں،کاروبار،تعلیم کیلئے جانے والوں کی ہمیں لاشیں ملی ہیں،پاکستان موجودہ حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، اقوام کے درمیان صبر،برداشت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے ہی یہ ملک آگے بڑھ سکتاہے،کراچی میں 50لاکھ پشتون آباد ہے وہاں یہ پشتون بیوروکریٹس نہیں،صنعت کار نہیں،وزراء نہیں ہے اگر ہے تو وہ وہاں محنت مزدور کرکے ہوٹل،تندور، ریڑھی چلاتے ہیں یا پھر بلڈنگ میں مزدور کاکام کرتے ہیں اگر ہمیں انڈسٹریز،اپنے وسائل سے مستفید ہونے کیلئے وسائل دی جائیں تو ہمیں دوسرے صوبوں کی ضرورت نہیں کہ ہم روزگار کیلئے وہاں جائیں پشتون اورسندھیوں سے اپیل ہے کہ وہ ایک دوسرے کوبرداشت کرے اور پرامن طریقے سے کاروبار کرتے ہوئے زندگی گزاریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ سندھ میں گزشتہ ایک ہفتے سے لسانی بنیادوں پر پشتونوں اور سندھیوں کولڑایاجارہاہے اس کے پیچھے کسی کے عزائم لازماََ ہونگے،پاکستان ہماراملک ہے یہاں رہنے والے پانچ بھائی سرائیکی،سندھی،بلوچ،پنجابی اور پشتون رہ رہے ہیں 75سال ہوئے پاکستان کو بنے،گزشتہ 75سالوں میں پاکستان میں پشتونوں نے سخت سے سخت حالات میں پشتونوں نے ملک وقوم کی دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن ہمارے 75سالہ دور میں جس دھرتی پر ہم آباد ہے چاہے وہ خیبرپشتونخوا،بلوچستان میں پشتون بیلٹ ہوں یہ دھرتی ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر اس کی حفاظت کی ہے ہرپہاڑ،ندی نالے،جنگلات کوہم رکھاکہ یہ ہمارے بچوں کے کام آئیں گے

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.