MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی سی بی کی چوہا مار مہم، کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ

2 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل میں چوہوں کی افزائش کے مسئلے کو ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس واقعے کو کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں اجاگر کیا گیا جہاں مہمان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے اپنے تجربے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آسٹریلوی بورڈ نے سیریز کے دوران سکیورٹی انتظامات اور ٹیم کو فراہم کی گئی دیگر خدمات کو سراہا۔ خط میں کہا گیا کہ جب ہم کراچی کے ہوٹل پہنچے اور وہاں بہت سے مسائل تھے جیسے کہ کمروں میں چوہے، غیر معمولی بدبو اور بہت سے مسائل جو کہ غیر متوقع تھے تاہم 2 گھنٹے بعد ہم مطمئن تھے کہ پی سی بی اور حکام نے ہماری شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے آرام دہ قیام کو قابل بنایا، آسٹریلوی بورڈ معیاری دورے پر پی سی بی کا شکر گزار رہے گا۔

- Advertisement -

خط میں مزید کہا گیا کہ جب سے ہم اسلام آباد میں گراؤنڈ پر پہنچے تو ہماری بہت اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی، ہر وہ چیز جس کا وعدہ کیا گیا تھا، تفصیل اور مکمل طور پر حیرت انگیز سطح پر پہنچایا گیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ایک دوسرے کے ہوم گرائونڈز میں دو طرفہ سیریز کھیلنے کے رجحان کو جاری رکھنے کے لیے پر امید ہے۔ خط کا اختتام کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے لکھا کہ ہم واقعی مستقبل میں آپ کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں اور آپ نے ہمارے دورے کے لیے لاجسٹکس اور آپریشنز منیجر کے طور پر جو شاندار کردار ادا کیا، اس کے لیے ہم حقیقی طور پر شکر گزار ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا جس نے پی سی بی کی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے عزم کو مزید تقویت بخشی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی مدد کے لیے مہم شروع […]

  2. […] (مسائل نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لیے 17 رکنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.