MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ذاتی فائدے کیلئے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،بلوچستان فوڈ اتھارٹی

0 559

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سیوریج کے زہریلے پانی سے کاشت و تیار کردہ سبزیوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہیں۔نیو سبزل روڈ کے علاقے میں گوبھی، پیاز، دھنیا،پودینہ اور سلاد کی مزید کئی ایکڑ اراضی پر زیر کاشت فصلیں تلف کر دی گئیں جبکہ فصلوں تک نالوں سے گندے پانی کی سپلائی و سٹوریج کے ذرائع بھی منقطع کر دئیے گئے۔مذکورہ اراضیات کو حکومتی پابندی کے باوجود سیوریج کے پانی سے سیراب کرکے سبزیاں اگائی گئی تھیں۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی جو کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں کے مطابق بی ایف اے کی گزشتہ کاروائیوں سے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت میں کمی تو آئی ہے، تاہم مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہینگے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ذاتی فائدے کیلئے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ مضر صحت سبزیاں تلف کرنے کا مقصد کسانوں کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ کاشتکاران و زمین داران صاف پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ قوانین کی خلاف ورزی پر ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج اور فصلوں کو تلف کرنے کے اخراجات بھی متعلقہ کاشتکاروں و زمینداروں سے وصول کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.