MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے پتہ ہے پانی موجود ہے اور ہر گھر میں آ سکتا ہے، گورنر سندھ

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ پانی موجود ہے اور ہر گھر میں آ سکتا ہے۔گورنر سندھ نے لیاری میں بچوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر الیون اور لیاری الیون کا میچ رکھوں گا اور خود بھی کھیلوں گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ لیاری کے تمام گراؤنڈز کو بہتر بنانے کی ذمے داری میری ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ انجینئرز اس شہر کو صحیح کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ درخواست کروں گا کہ کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کر دیں۔علاوہ ازیں گورنر سندھ سحری کے لیے گلشنِ معمار بھی گئے اور انہوں نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور دعائے مغفرت بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.