رمیز راجا عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہو جائیں،چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دیدیا گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ عاقب جاوید نے حال ہی میں ایک بیان میں رمیز راجا کے حوالے سے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاور ہونی چاہیے۔عاقب جاوید نے کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چیئرمین چلتا رہے، جس طرح سے
- Advertisement -
رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چیئرمین بننے کے امکانات ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ادوار میں کام بھی اچھے کیے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 17 برس بعد پاکستان کا […]
[…] بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کے […]