MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ساری پارٹی کوکہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر چھپ گیا ہے

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر اگلی تین راتوں کیلئے پی ٹی آئی ورکرز کو الرٹ کردیا گیا۔ لاہور کے قریبی اضلاع کے کارکنوں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ورکرز مختلف شفٹوں میں عمران خان کی حفاظت کیلئے موجود رہیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ساری پارٹی کوکہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر چھپ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ، عدالت کوکہتا ہے میں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہوسکتا۔
خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کر روتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے الیکشن کمیشن احتجاج اور رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں عدالت نے عمران خان کے حفاظتی ضمانت کے بیان حلفی اور پٹیشن پر دستخطوں میں فرق کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ عدالت مکمل سکیورٹی دے عمران خان پیش ہوجائیں گے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہم پیر کی تاریخ مقرر کردیتے ہیں آپ ان کو پیش کردیں۔
جسٹس طارق سلیم نے ہدایت کی عمران خان کے وکلاء سکیورٹی کیلئے آئی جی پنجاب کے ساتھ میٹنگ کریں، جس پر لاہورہائیکورٹ ، جسٹس طارق سلیم نے عمرا ن خان کو 20فروری کو2بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.