MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوبارہ وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں سنبھالوں گا۔ مفتاح اسماعیل

1 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں سنبھالوں گا۔نہ ہی حکومت اب مجھے ایسی کوئی پیشکش کرے گی۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے آج نیوز کے پروگرام میں دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار چلے جاتے ہیں تو کسی اچھے اکانمسٹ کو لے کر آجانا چاہیے، اب یہ مجھے بلائیں گے نہیں اور موجودہ حالات میں یہ میرے بس کی بات بھی نہیں۔
قبل ازیں مفتاح اسماعیل نے کہا میری پالیسی چل رہی ہوتی تو ڈھائی ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر تک نہ آتے،شوکت ترین نے بھی غلطی کی تھی اور اسحاق ڈار نے بھی غلطی کی،جو پالیسی عمران خان کی تھی اسے پر چلیں گے تو کیسے انہیں ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔
کوئی غلطی کرتا ہے تو اس کی فوری تصیح کرنی چاہیے،جو غلطیاں کرتے ہیں عوام الیکشن کے وقت سرزنش کرتے ہیں،دوست ممالک نے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے لیکن اب دوست ممالک بھی پاکستان کی مدد کرنے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا عوام فیصلے کرتے ہیں کہ حکومت کون کرے گا،،غلط فیصلے کریں گے تو عوام الیکشن پر موازانہ کریں گے۔ ن لیگ کو بے تحاشہ نقصان ہوا ہے اور مسلم لیگ ن کی سیاست متاثر ہوئی ہے،امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا،ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں آئیں گے تو چیزیں بھی سستی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال سے ہم نے پاکستان کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلایا،موجودہ پاکستان اشرافیہ کیلئے بہت اچھا ہے مگر غریب کیلئے نہیں۔ قبل ازیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 2 ماہ پہلے معاہدہ ہو جاتا تو ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر سے زائد ہوتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.