MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رجیم چینج کے امریکہ پر الزامات میں حقیقت نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.