ہمارے شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایاجائے ، نورمحمددمڑ/مبین خلجی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزراءحاجی نورمحمددمڑ اور مبین خان خلجی نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایاجائے ،ملازمین ،طلباءاور بہت سے لوگ معمولی مسائل کو اٹھا کر حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،میڈیکل کالجز کے طلباءتین سال پڑھنے کے باوجود اپنے ہی امتحان سے کیوں کترارہے ہیں
- Advertisement -
،سندھ کی مثال دینے والے سندھ کے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن دیکھ لیں سندھ کا کوئی میڈیکل کالج پی ایم سی سے رجسٹرڈ نہیں ہے ،سمجھ نہیں آرہا کہ ہمارے بچوں کو کس نے اکسایاہے اور کن کے ہاتھوں یہ بچے کھیل رہے ہیںطلباءکی آڑمیں دیگر لوگ حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں سیاسی لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمددمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کے طلباءاحتجاجی ریلی نکال رہے تھے ریڈزون آنے پر فورسز کی جانب سے انہیں روکا گیا ،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اسلام آباد طلباءاور کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق اسلام آباد میں ہے