MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

0 492

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار ہوگئی۔بالی ووڈ کے مایا ناز فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں

- Advertisement -

جو کہ 1960 کی دہائی کے دوران ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے ایک تھیں۔ فلم رواں ماہ 25 فروری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم فلم کی ریلیز خطرے میں پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گنگو بائی کی فیملی نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں اور دونوں پرہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.