MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بعض وھیل ساتھی کی تلاش میں 6000 کلومیٹر کا سفر بھی کرتی ہیں،

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہوائی، امریکہ(ویب ڈیسک ) اگرچہ وھیل گہرے پانیوں میں لمبے سفر کی عادی ہوتی ہیں لیکن بالخصوص نسل خیزی اور ملاپ کے وقت وہ قدرتے سرگرم ہوکر اپنے ساتھی کی تلاش میں 6000 کلومیٹر تک کا فاصلہ پورا کرتی ہیں۔ہمپ بیک وھیل دنیا کے بڑے سمندروں میں پائی جاتی ہے۔ وہ موسمِ گرما مین الاسکا اور کینیڈا میں رہتی اور کھاتی ہیں۔

- Advertisement -

پھر سردیوں میں وہ نسل خیزی کے لیے ہوائی یا پھر میکسیکو تک جاتی ہیں۔ سائنسداں اب تک یہی سمجھتے رہے ہیں کہ یہ دومقامات ان کے جنسِ مخالف سے ملاپ کے اہم مقامات ہیں۔ لیکن طویل فاصلے تک سفر کرنے والے وھیل کی سیٹیوں اور گیتوں سے کچھ مزید معلومات سامنے آئی ہے۔

ہوائی میں واقع وھیل ٹرسٹ سے وابستہ ڈاکٹر جیمز ڈارلنگ اور ان کے ساتھیوں نے شمالی اوقیانوس میں تیرنے والی ہمپ بیک وھیل کی 1977 سے اب تک لی جانے والی 26000 تصاویر کا بھرپور جائزہ لیا ہے۔وھیل کے جلد کی رنگت اور دم کے اوپر دھاریاں انہیں انفرادی شناخت دیتی ہیں۔ پھر سافٹ ویئر کی مدد سے سائسدانوں نے ایک ہی موسمِ سرما کے دورِ نسل خیزی میں دو وھیل کو شناخت کیا جو ہوائی گئیں اور وہاں سے میکسیکو تک پہنچیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.