نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے کارکنان تیار رہے،سوئی سدرن گیس کمپنی اورکیسکو حکام کیہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی تو جلد احتجاج اور دھرنے کی کال دینگے: کاشف حیدری
کوئٹہ ( مسائل نیوز) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے کارکنان تیار رہے،سوئی سدرن گیس کمپنی اورکیسکو حکام کیہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی تو جلد احتجاج اور دھرنے کی کال دینگے اور عوام کے ہمراہ گیس کمپنی سمیت دیگر اہم مقامات کا گھیراؤ کرینگے، یہ انہوں نے گزشتہ روزسماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں عذاب بن چکی ہے مگر سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں بجلی کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔ 24 گھنٹے میں سے2 – 3 گھنٹے بھی مسلسل بجلی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں متعدد بارہزارہ ٹاؤن میں گیس بندش ااور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے سوئی سدرن گیس کمپنی اورکیسکو کے حکام کو آگاہ کر چکے، مگر اُن کو کوئی فرق نہیں پڑتا،مزید انہوں نے کہا کہ اگرگیس بندش اور بجلی کی بندش کے ڈرامے کو بند نہ کیا گیا تو دھرنے پر بیٹھے گے جس کی تمام تر زمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی اورکیسکو کے اعلی حکام پر عائد ہوگی۔
[…] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے منفی 5 کی سردی میں گیس کی بندش کو عوام دشمنی قرار […]