MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مقصد ایک ہی ھے

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محمد امانت اللہ۔ جدہ

یہ اُن دنوں کی بات ھے ، جب بھٹو صاحب اقتدار کے نشے میں چور تھے
انتقامی کارروائیاں زوروں پر تھیں۔
بھٹو صاحب نے ایک مصلح اہلکاروں پر ایک فورس بنائی ہوئی تھی جس کا نام ایف ایس ایف تھا۔

اپوزیشن جماعتیں مل کر کوئی لائحہ عمل تیار کرتی تھیں۔

اے این پی کے خان عبد ولی خان نے پارٹی میں رات گئے تک مشاورت کرتے رہے مگر اتفاق نہ ہو سکا ۔

خان عبد ولی خان نے تاریخی جملہ کہا کل صبح یہ دیکھ کر فیصلہ کریں گے جماعت اسلامی کس کے ساتھ کھڑی ھے ، ہم اسکی مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھنے کے بعد یہی کہا جاسکتا ھے

جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی کا ساتھ دے یا نہ دے مگر پیپلزپارٹی انکا ساتھ ضرور دے گی۔

- Advertisement -

نتائج اسی طرح کے متوقع تھے کیونکہ کراچی کور کمانڈر کو اسی مقصد کے لیے لگایا گیا تھا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کی جائے۔

پہلا کام ایم کیو ایم کی نئی صف بندی اور انکو فیس سیؤنگ دینے کے لیے انتخابات سے بائیکاٹ کروانا تھا۔

دوسرا کام انتخابات کے نتائج کو اپنی مرضی کے مطابق کرنا مقصود تھا۔

جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی کی مستحکم کرنا مقصود ھے۔
خان صاحب کو پیغام بھی دے دیا کہنے کی حد تک ہم سیاست سے الگ ضرور ہیں مگر ہم نے پرانی روش برقرار رکھیں گے۔

خان صاحب ہتھیار ڈال دیں اور ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔
اب دیکھنا یہ ھے خان صاحب کیا حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے توجہ ہٹانے کے لیے قاسم علی شاہ کی انٹری کی گئی اور اسی دوران جنرل باجوہ ملک سے فرار ہو گئے۔

اب جماعت اسلامی عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹائے گی وہاں بھی وہی لوگ بیٹھے ہیں جنکی ڈوریں راولپنڈی سے ہلتی ہیں۔
دانشوروں کا یہی ماننا ھے ، جماعت اسلامی کو استعمال کیا گیا ھے یا پھر وہ بھی اس کھیل کا حصہ تھی۔

دونوں کا مقصد ایک ہی ھے تحریک انصاف کراچی پر قبضہ کرنے نہ پائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.