MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کے 15 ایم این ایز کا پی ٹی آئی سے رابطوں کا انکشاف

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطہ کرنے والے لیگی ایم این ایز سے متعلق باقاعدہ پالیسی دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پالیسی میں عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ن لیگ کے صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی حامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ایسے لیگی ارکان قومی اسمبلی جنہیں ہم ٹکٹ کے کیے ایڈجسٹ نہیں کر سکتے، ان سے کوئی غلط وعدہ نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریبا 15 ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے۔
اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ن لیگ کے رابطہ کرانے والے ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کے لیے پی ٹی آئی نے لابنگ تیز کر دی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے وہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، وفاقی حکومت الیکشن سے کب تک بھاگ لے گی انتخابات تو کرانا ہوں گے، وقت ہے پاکستان کو امتحانات میں نہ ڈالیں الیکشن فریم ورک پر بات کریں۔
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادی حکومت نے بھی رابطے تیز کر دئیے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادی حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے کوشش شروع کر دی۔ وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.